اسٹاک مارکیٹ میں 186 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 186 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 186 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا ہوا۔ 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی بار 59 ہزار کی سطح عبور کرکے 59242 پر پہنچ گیا۔

کاروباری روز کے اختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 59086 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 512 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پی آئی اے کو یورپ اور برطانیہ سے خوشخبری ملنے کا امکان

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 8549 ارب روپے ہے،بازار میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے۔

Related Posts