مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسومیں  مسجد پر حملہ، 16 نمازی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برکینافاسو :برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں 16 نمازی جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

سالموسی کی جامع مسجد میں رات گئے حملہ کیا گیا ،13 نمازی موقع پر ہی جاں بحق اور دیگر تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مسجد پر حملے کے بعد لوگوں نے دارالحکومت اواگادوگو کی جانب مارچ کیا احتجاج کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت کے لیے دہشت گردی ایک اچھا بہانہ مل گیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘فرانسیسی، امریکی، کینیڈین، جرمن اور دیگر فوجوں نے ہمارے خطے میں قدم جمارکھے ہیں اور کہتے ہیں وہ دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں لیکن اس قدر موجودگی کے باوجود دہشت گر گروپ مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں’۔

برکینا فاسو کی فورسز دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی سے قاصر ہیں جبکہ فرانس کے 200 فوجی بھی ملک میں موجود ہیں جو مختلف کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔کشیدگی کے باعث کم ازکم 5 لاکھ افراد اپنا گھربار چھوڑ کر ہجرت کرچکے ہیں جبکہ 15 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انسانی بحران سے بھی خبردار کیا تھا۔برکینافاسو میں اسکول بند ہیں اور ملک کی تجارت اور مارکیٹوں میں بحرانی کیفیت ہے۔

Related Posts