سند میں 24گھنٹے میں ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روشنیوں کے شہر میں دو سو سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق
روشنیوں کے شہر میں دو سو سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس بے قابو گیا، 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 151نئے کیسز سامنے آگئے۔

سندھ میں نئے 151 ڈینگی کیسز کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 14ہزار662 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک کے مختلف صوبوں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سالانہ ڈینگی کیسز رپورٹ میں 13 ہزار 654 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید پڑھیں :کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 خواتین انتقال کر گئیں ، تعداد 39ہوگئی

ڈینگی سے اموات کی تعداد 41 ہوچکی ہے۔رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سب سے زیادہ 13654ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، وفاقی دارالحکومت سے رواں برس 13200 کیس سامنے آچکے ہیں۔

Related Posts