سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو 4,900 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ کاروباری روز 190,600 روپے کی فروخت کے مقابلے میں اس کی قیمت 195,500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 163,409 روپے کے مقابلے میں 4,201 روپے اضافے سے 167,610 روپے ہو گئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 149,791 روپے سے بڑھ کر 153,642 روپے ہو گئی۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 2150 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 42 روپے 87 پیسے اضافے سے 1843 روپے 28 پیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 255روپے سے بھی تجاوز کرگیا

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ کاروباری روز 1,925 امریکی ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 11 امریکی ڈالر بڑھ کر 1,936 امریکی ڈالر ہوگئی۔