سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: حکومت سندھ نے جمعرات کو پنک بسیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ پاکستان میں پہلی بس سروس ہے جو صرف خواتین کے لیے مختص ہوگی، پنک بس سروس اگلے ماہ شروع ہونے کی امید ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے آج ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”انشاء اللہ پنک بسیں یکم فروری سے کراچی میں چلنا شروع ہو جائیں گی۔”

شرجیل میمن نے اس بات پر زور دیا کہ بس سروس کراچی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے اور اسی طرح کے پروگراموں کا آغاز جاری رہے گا۔

اس سے قبل الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی ویو سے ایئر پورٹ جانے کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کے لیے کوئی بس سروس نہیں ہے اور انہیں پرائیویٹ گاڑیاں یا کیب استعمال کرنا پڑتی ہیں۔ ان کے لئے الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، الیکٹرک بس سروس کا آغاز کل سے ہوگا

انہوں نے کہا کہ (الیکٹرک وہیکل) بس سروس میں، عوام اب صرف 50 روپے میں سی ویو سے ایئر پورٹ تک کا سفر کر سکتے ہیں،”۔