14 اگست: اپنی حب الوطنی کے عہد کا دن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج پوری قوم پاکستان کا 74 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ آج صرف پاکستان کی آزادی کے لیے نعرے لگانے کا دن نہیں ہے بلکہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی دنیا کے لیے کتنی بڑی نعمت ہے۔ پاکستان کی آزادی کو 74 سال ہو چکے ہیں، اور اس ملک میں مسلمان ، عیسائی ، ہندو ، سکھ اور دیگر کمیونٹیز کے لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

یوم آزادی منانے کا مقصد اپنے اس عزم کی تصدیق کرنا ہے کہ ہم پاک سرزمین پاکستان کو ہر ممکن طریقے سے اپنے جسم ، دماغ اور جان سے محفوظ رکھیں گے، کیونکہ جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتی انہیں تاریخ میں کبھی یاد نہیں کیا جائے گا۔

ہم نے جو آزادی حاصل کی وہ کیک کا ٹکڑا نہیں تھا بلکہ اس آزادی کی نعمت حاصل کرنے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں۔ ہمیں ان لوگوں کی قربانیوں کا احترام کرنا چاہیے جو اس قوم کو عظیم بنانے کے لیے لڑے اور شہید ہو گئے۔

ہمارے کھلاڑیوں سے لے کر ہمارے سانس لینے والی سیاحتی مقامات تک ہماری بھرپور ثقافتی تاریخوں میں اس بات کی جھلک صاف دکھاتی ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔ ہمیں مل کر کام کرنے اور اسے اور بہتر بنانے کی جستجو کرنی چاہیے۔ ایسا کرنے کے لیے محب وطن ہونا بہت ضروری ہے- جو سمجھتے ہین کہ ہمارا اور کوئی ملک نہیں انہیں اپنے وطن سے محبت کرنی چاہیے۔

حب الوطنی اپنے ملک سے محبت ، احترام اور فخر کا احساس دلاتی ہے۔ یہ غیر مشروط طور پر قوم کی حمایت اور احترام کرنا سکھاتی ہے۔ حب الوطنی ہمارے اعمال میں مضمر ہے۔ یہ وہ جوش ہے جس کے ساتھ ہر قوم اپنے ملک کی بہتری  کے لیے کام کرتی ہے۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمارے اندر اس زمین سے محبت کا جذباتی پہلو نمایاں ہونا چاہیے۔

حب الوطنی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔ جب ہم اپنے ملک کے بارے میں حب الوطنی محسوس کرتے ہیں ، تو ہمارے اندر ان عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے طاقت پیدا ہو جاتی ہے جو ہمارے ملک کے نقصان کے در پر ہوتے ہیں۔ یہ ایک مشترکہ احساس اور مشترکہ مقصد ہے جس کے لیے قوم کا ایک ہونا لازمی ہے۔ ہمارے اندر بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو جھنڈا لہرانے کی بجائے اس ملک کے لیے دل سے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور وہی لوگ محب وطن ہیں۔

یہاں کچھ تجاویز ہیں:

پاکستان کے جھنڈے کی عزت اور احترام کریں۔ ہر سال پاکستانی اس دن کو جوش و خروش سے مناتے ہیں ، لیکن تقریبات کے بعد کوئی بھی جھنڈوں کی پرواہ کرتا دکھائی نہیں دیتا ۔ پھر وہ جھنڈے اور جھنڈیاں زمین پر پڑی رہ جاتی ہیں۔ جھنڈے میں سبز رنگ اسلام اور پاکستان میں مسلم اکثریت کی نمائندگی کرتا ہے اور سفید دھاری اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ مرکز میں ہلال اور ستارہ بالترتیب ترقی اور روشنی کی علامات ہیں۔

ہر اُس پاکستانی کا احترام کریں جس نے اس ملک کے لیے کچھ ہو۔ ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کریں اور ان سے بھی کچھ زیادہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں زندگی کے ہر شعبے میں متعدد تجربہ کار لوگ موجود ہیں ، جو اپنی بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پودے لگائیں اور ملک کو سرسبز بنائیں۔ پاکستان ایک شجرکاری منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس کا مقصد ہے 2023 تک اس ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا۔ اس منصوبے سے جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی وہیں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

حب الوطنی سے ہم اپنے ملک کو دنیا کا ایک عظیم اور مضبوط ملک بناسکتے ہیں۔ ہمیں اپنے وطن کا شکار گزار ہونا چاہیے اور اس کی ترقی کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے پھر چاہے ہم جوان ہو یا بزرگ۔

آج ہمیں یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پیارے وطن کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Posts