کراچی سے 14سالہ لڑکی غائب، اغوا کاروں کا فون کال پر والد سے تاوان کا مطالبہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی سے 14سالہ لڑکی غائب، اغوا کاروں کا فون کال پر والد سے تاوان کا مطالبہ
کراچی سے 14سالہ لڑکی غائب، اغوا کاروں کا فون کال پر والد سے تاوان کا مطالبہ

کراچی کے علاقے الفلاح سے 14 سالہ لڑکی غائب ہو گئی، اغوا کاروں نے فون کال پر بچی کے والد سے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے واقعے پر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح سے 14 سالہ بچی دعا زہراء کو 4روز قبل اغواء کیا گیا۔ لڑکی کے والد نے تاوان کی کال کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 2 نمبروں سے تاوان کیلئے کالز کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:
دادو کی تحصیل میہڑ میں آتشزدگی، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں

اپنے بیان میں مغویہ کے والد نے کہا کہ ایک فون کال مجھے موبائل نمبر سے جبکہ دوسری واٹس ایپ نمبر سے موصول ہوئی۔ میں نے پولیس کو دونوں نمبروں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

بچی کے والد نے بیان دیا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے میری بیٹی اسکول بھی نہیں گئی تھی۔ میں  نے اغواء کے متعلق پولیس کو تمام تفصیلات بتا دی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الفلاح ٹاؤن سے 14 سال کی لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی۔ پولیس نے اغواء کی دفعہ شامل کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔

آج سے 4 روز قبل الفلاح کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لڑکی کو اغواء کیا گیا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ بچی گھر سے کچرا پھینکنے کیلئے باہر نکلی تھی جس کے بعد سے غائب ہوگئی۔ ابتدائی تحقیقات میں سراغ نہ مل سکا۔

Related Posts