مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 137ویں روز میں داخل، سردی اور برفباری جاری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 137ویں روز میں داخل، سردی اور برفباری جاری
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 137ویں روز میں داخل، سردی اور برفباری جاری

مقبوضہ جموں و کشمیرو کشمیر میں آج تاریخِ انسانی کے بد ترین و طویل کرفیو کا 137واں روز ہے جبکہ غاصب بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں کے ساتھ ساتھ سخت سردی اور برف باری بھی جاری ہے۔ 

مظلوم کشمیری عوام زندگی بچانے والی ادویات، غذاؤں اور ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں جبکہ قحط کی سی صورتحال کے باعث سانسوں کا جسم سے رابطہ بحال رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ 

وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جبکہ ذرائع مواصلات پر عائد پابندیاں بھی  برقرار ہیں۔ 

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق  بھارت کی طرف سے   انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں خاص طور پر پیشہ ور افراد،طلباء، صحافیوں، ڈاکٹروں اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

طویل ترین  محاصرے کے باعث کشمیری سردی کے سخت موسم کیلئے اشیائے ضروریہ بھی ذخیرہ نہیں کر سکے۔ مقبوضہ وادی کو بیرونی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ شدید برف باری کے باعث موسم سرما میں اکثر بند رہتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ایوان صنعت وتجارت نے کہا کہ 5اگست کو بھارتی حکومت کی طر ف سے فوجی محاصرہ شروع کئے جانے کے بعد کشمیر کی معیشت کو178ارب 78کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

میڈیا سروس کے مطابق کے سی سی آئی نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی وجہ الگ الگ شعبوں میں نقصان کی ایک جامع رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کاتخمینہ 2017-18میں جموںوکشمیر کی مجموعی پیداوار کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرکی معیشت کو  178 ارب 78 کروڑ روپے کا نقصان 

Related Posts