مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 136ویں روز میں داخل، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 136ویں روز میں داخل، نظامِ زندگی بدستور مفلوج
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 136ویں روز میں داخل، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت بدلے جانے کے بعد بھارت کی طرف سے نافذکرفیو آج 136ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ مظلوم کشمیریوں کو مفلوج نظامِ زندگی کے ساتھ ساتھ برفباری کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

محاصرے اور پابندیوں کی وجہ سےمظلوم کشمیریوں کو غذا، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی سخت قلت درپیش ہے جس کے باعث قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ 

وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جبکہ ذرائع مواصلات پر عائد پابندیاں بھی  برقرار ہیں۔ 

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق  بھارت کی طرف سے   انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں خاص طور پر پیشہ ور افراد،طلباء، صحافیوں، ڈاکٹروں اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے جاری محاصرے کے باعث کشمیری سردی کے سخت موسم کیلئے اشیائے ضروریہ بھی ذخیرہ نہیں کر سکے۔ مقبوضہ وادی کو بیرونی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ شدید برف باری کے باعث موسم سرما میں اکثر بند رہتی ہے۔

دوسری جانب بھارت پاکستان سے آزاد کشمیر بھی چھیننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارت کے دفاعی امور کے ماہر معروف رضا نے کہاکہ بھارت کبھی پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا۔

دفاعی ماہر معروف رضا نے چندی گڑھ میں منعقدہ ملٹری لٹریچر فیسٹول کے ایک سیشن میں کہاکہ اگر ہم یہ دعوی کریں کہ ہم آزادکشمیر کو پاکستان سے واپس لے سکتے ہیں تو یہ جھوٹ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان سے آزاد کشمیر کبھی نہیں چھین سکتا۔ بھارتی دفاعی ماہر

Related Posts