مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 131واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کرفیو کا 131واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ
مقبوضہ کشمیر کرفیو کا 131واں روز، مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ

 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے وادی کی آئینی حیثیت میں یکطرفہ و غیر قانونی تبدیلی کے بعد نافذ بد ترین کرفیو کا آج 131واں روز ہے جس کے دوران مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہوچکا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں ، چپے چپے پر لاکھوں بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ اورپری پیڈ موبائل فون سروسز بدستور معطل ہیں جسکے سبب معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں ۔

دکانیں صرف صبح کے وقت چند گھنٹوں کیلئے کھولی جاتی ہیں تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ خرید سکیں ۔ سکول اور دفاتر ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم نظر آرہی ہے ۔

لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 5اگست کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدم کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کے لیے سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں تمام 18 درخواستیں مسترد کر دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف جسٹس ایس اے بودے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چیمبر میں درخواستوں پر سماعت کی۔

بینچ کے دیگر ججز میں سَنجیو کھنا، ڈی وائی چندراچود، اَشوک بھوشَن اور مسلمان جج ایس عبدالنذیر شامل تھے۔نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کے چار ججز وہی تھے جو کیس کا فیصلہ سنانے بینچ کا بھی حصہ تھے، تاہم سابق بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی جگہ سنجیو کھنا کو بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابری مسجد کیس فیصلہ: تمام نظرثانی درخواستیں مسترد 

Related Posts