میر پور خاص میں سالوں سے بند آٹا چکی پر رات گئے چھاپہ، گندم کی 1000بوریاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی درجنوں بوریاں برآمد
ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی درجنوں بوریاں برآمد

کراچی: میر پور خاص میں رات گئے ڈپٹی کمشنر نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 4سال سے بند آٹا چکی سے گندم کی 1000 بوریاں برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے اے سی شجاع آباد اور پولیس کے ہمراہ 4سال سے بند آٹا چکی پر چھاپہ مار کر سرکاری گندم کی 50کلو وزنی 1000 بوریاں برآمد کر لیں جبکہ چکی کے ساتھ ساتھ گودام کو بھی سیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

پبلک اسکول روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران ہتھوڑوں کی مدد سے چکی اور منسلک گودام کے تالے توڑ دئیے گئے۔ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں سامنے آگئیں۔ ڈی سی زین العابدین نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

چھاپہ مار کارروائی کے متعلق ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی، ہم نے کارروائی کی۔ چیف سیکریٹری نے سخت ہدایات دی ہیں کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی نہ ہو۔ سرکاری گوداموں سے نکلی بوریاں محکمۂ خوراک کے حوالے کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمۂ خوراک کے متعلقہ افسران کو طلب کرکے مزید کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ آٹا کی گزشتہ چار پانچ سال سے بند تھی جہاں 1 ماہ قبل سرکاری کوٹے کے تحت ملنے والی گندم کی سیکڑوں بوریاں مکمل مقامات پر ذخیرہ کی گئی تھیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts