افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 7 اہلکار ہلاک
افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 7 اہلکار ہلاک

قندوز: طالبان جنگجووؤں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 جنگجو بھی مارے گئے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان جنگجووں نے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیےعلاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار  ہلاک ہوئے ۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر طالبان نے مشاورت کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

Related Posts