نورمقدم قتل کیس کے بارے میں 10 حقائق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نورمقدم قتل کیس کے بارے میں 10 حقائق
نورمقدم قتل کیس کے بارے میں 10 حقائق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد بلاآخر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیخلاف فیصلہ کل سنانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس ملک کا سب سے ہائی پروفائل کیس ہے۔ ہائی پروفائل قتل کے مقدمے کے فیصلے کے ساتھ اس کیس کے بارے میں کچھ حقائق یہ ہیں ،جوکہ ہر کسی کو جاننے چاہئیں:

  • 27 سالہ نور مقدم اسلام آباد کی شہری تھیں اور شوکت مقدم نامی سابق سفارت کار کی بیٹی تھیں۔
  • انہیں گزشتہ سال جولائی میں دودن تک یرغمال اور تشددکا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے سر قلم کرکے قتل کیا گیا تھا۔
  • نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا، اُن پر قتل اور عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا کیونکہ ڈی این اے ٹیسٹ سے معلوم ہوا تھا کہ مقتولہ کو قتل کرنے سے پہلے زیاتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
  • ظاہر جعفر کے والدین اور گھریلو عملے کو بھی ثبوت چھپانے اور جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
  • 26 جولائی 2021 کو ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا تاہم وہ بعد میں اپنے اس بیان سے مکر گیا تھا ۔
  • 15اگست 2021 کو پولیس فنگر پرنٹس اور ڈی این اے کو میچ کرنے میں کامیاب رہی جس کے مطابق قتل میں ظاہر جعفر کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
  • چالان کے مطابق ، نور مقدم نے اپنے قتل میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ساتھیوں کی سرگرم ملی بھگت کی وجہ سے اپنی جان بچانے کے چھ مواقع گنوائےتھے۔
  • ستمبر  2021 میں، ظاہر جعفر نےایک بار پھر نور مقدم کے شادی سے انکار پر، اُن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
  • نور کے والد شوکت علی مقدم نے عدالت سے اپیل کی کہ نور کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت دی جائے۔
  • 14 فروری کو ظاہر جعفر نے اپنے بیان میں کہا کہ مقدام خاندان جعفروں سے پیسوں کو بٹورنے کی خاطر اُسے پھسانے کی کوشش کررہا ہے۔

Related Posts