ایک روز میں سو کر آپ کتنے کلوگرام وزن کم کرسکتے ہیں؟ 10حیرت انگیز حقائق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک روز میں سو کر آپ کتنے کلوگرام وزن کم کرسکتے ہیں؟ 10حیرت انگیز حقائق
ایک روز میں سو کر آپ کتنے کلوگرام وزن کم کرسکتے ہیں؟ 10حیرت انگیز حقائق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

زندگی میں قدم قدم پر حیرت انگیز حقائق ہمارے منتظر رہتے ہیں۔ بعض اوقات کچھ بظاہر غیر اہم باتوں بھی غور کیا جائے تو کچھ اہم نکات سیکھنے کو ملتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ کچھ دلچسپ حقائق آپ کو بھی حیران کردیں جن کے بارے میں شاید آپ کو پہلے سے علم نہ ہو اور یہاں ہم ایسے ہی کچھ حقائق کو نکات کی صورت میں بیان کر رہے ہیں جو جاننا آپ کیلئے حیرانی کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔

پہلی حقیقت یہ ہے کہ لاطینی اور آئرش زبان میں ہاں اور نہیں کیلئے کوئی الفاظ دستیاب نہیں۔

دوسری حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ ساؤتھ کوریا میں اپنے جسم پر نقش و نگار (ٹیٹو) بنوانے کی خواہش رکھتے ہوں تو آپ کو کسی ڈاکٹر سے لائسنس لینے کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔

تیسری حقیقت یہ ہے کہ ایک چائے کا چمچ پانی میں عام طور پر اتنے ایٹم ہوتے ہیں جن کی عام دستیاب ریاضیاتی نظام کے تحت گنتی نہیں کی جاسکتی جو ہندسوں کی صورت میں 5 کے ساتھ 23 بار صفر لگا کر ہی پورے ہوسکتے ہیں۔

چوتھی حقیقت یہ ہے کہ سانپ بے حد پھرتیلے اور زہریلے ہونے کے باوجود ایک صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔ بے چارے سانپ اپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتے، جھپکا ضرور سکتے ہیں اور سوتے وقت ان کی آنکھیں کھلی رہتی ہیں۔

پانچویں حقیقت یہ ہے کہ دُنیا کے پستہ ترین قد کے حامل افراد انڈونیشیا میں پائے جاتے ہیں۔

چھٹی حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی شخص عوامی مقامات پر اسکرٹ پہنے ہوئے نظر آئے تو اٹلی کی پولیس اسے گرفتار کر لے گی۔

ساتویں حقیقت یہ ہے کہ پلاسٹک کے جتنے ٹکڑے بنائے جاچکے ہیں، وہ بنائے جانے کے وقت سے لے کر اب تک موجود ہیں کیونکہ پلاسٹک ختم نہیں کیا جاسکتا۔

آٹھویں حقیقت یہ ہے کہ دُنیا کے 80 فیصد فضائی طیاروں کے حادثات پرواز شروع ہونے کے پہلے 3 یا آخری 8 منٹ کے دوران پیش آتے ہیں۔

نویں حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک روز میں سو کر 1 پاؤنڈ (0.453592 کلوگرام)سے قدرے زیادہ وزن کم کرسکتے ہیں۔

دسویں حقیقت یہ ہے کہ ہر روز سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کیلئے 6 لاکھ بار کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسان سمندر پر کس طرح اثر انداز ہورہے ہیں؟

Related Posts