دنیا بھر کے مختلف شعبوں کے طبی معالجین اس پر متفق ہیں کہ صحیح جوس کا انتخاب آپ کے ہاضمے کی صحت پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے العربیہ نے ایسے لذیذ جوسز کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو یقینی طور پر آپ کے پیٹ کو سکون بخش سکتے ہیں اور آپ کے جسم کو بالکل ہلکا پھلکا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ لیجئے ایسے جوسز کے گلاس، بلکہ فہرست حاضر ہے:
1. چقندر اور گاجر کا رس
چقندر ہاضمے کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ جگر کی صحت کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور جسم کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ جب گاجر کو ملایا جائے تو یہ جوس آنتوں کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو ہموار رکھتا ہے۔
2. اورنج جوس
ایک گلاس تازہ اورنج کے جوس میں وٹامن سی کی معقول مقدار ہوتی ہے جو پتت کی پیداوار کو تحریک دے کر ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ یہ چکنائی کو توڑتا ہے۔ سنترے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس نظام انہضام میں سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔ یہ جوس آنتوں کی صحت کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
3. کھیرے کا رس
کھیرے کا رس پانی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ کرتا اور تروتازہ رکھتا ہے۔ یہ پیٹ کی خرابی کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ عمل انہضام کو فروغ دیتا اور زہریلے مادوں کو باہر نکالتا ہے۔ اپنی ہائیڈریٹنگ خصوصیات کی بدولت کھیرے کا جوس عام طور پر جسم کو توانائی بخش سکتا ، اپھارہ کم کر سکتا اور ہاضمہ کی صحت کو سہارا دے سکتا ہے۔
4. کرینبیری کا رس
کرین بیریز اپنی خصوصیات کے لیے مشہور ہیں جو پیشاب کی نالی کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ آپ کے ہاضمے میں بھی بڑا فرق لا سکتا ہے۔ کرین بیری کا جوس اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہاضمہ کی نالی کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ فائدہ مند بیکٹیریا کے توازن کو فروغ دے کر آنتوں کی صحت کی حمایت کرنے کے لیے بھی معروف ہے۔
5. ادرک کا رس
ادرک کا استعمال صدیوں سے پیٹ کے خراب ہونے اور ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔ یہ اپھارہ کم کرنے، متلی سے لڑنے اور ہاضمے کو تیز کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ ادرک کا تھوڑا سا رس ہاضمے کے آرام کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور تکلیف سے فوری نجات دلانے میں مدد کر سکتا ہے۔
6. انناس کا رس
انناس میں برومیلین ہوتا ہے۔ یہ ایک انزائم ہے جو پروٹین کو توڑتا ہے اور عمل انہضام کو آسان بناتا ہے۔ یہ جوس پروٹین سے بھرپور کھانے کو ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ سوزش اور اپھارہ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
7. ایلو ویرا کا رس
ایلو ویرا اپنی آرام دہ خصوصیات کے لیے معروف ہے اور یہ ہاضمہ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ جوس پیٹ کے استر کو سکون بخشتا ہے۔ سوزش کو کم کرتا اور آنتوں کی مجموعی صحت کو سہارا دیتا ہے۔ ایلو ویرا کا جوس پینے سے تیزابیت اور قبض جیسے مسائل کے علاج میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
8. ایپل سائڈر سرکہ کا رس
ایپل سائڈر سرکہ اپنے ہاضمہ کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسے جب پانی یا جوس سے ملایا جائے تو یہ معدے کی تیزابیت کو متوازن کرنے، ہاضمے کے خامروں کو متحرک کرنے اور آنتوں کے صحت مند بیکٹیریا کی حمایت کرنے میں مدد کرتا ہے۔
9. لیموں کا رس
لیموں کا رس ایک روایتی ہاضمہ کو مدد دینے والی چیز ہے۔ یہ پیٹ کے تیزاب کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ پت کی پیداوار کو متحرک کرتا اور اپھارہ اور بدہضمی کو دور کرتا ہے۔ ایک سادہ گلاس لیموں پانی یا تازہ لیموں کا رس اپنے متحرک اور تروتازہ رنگ کے ساتھ ہاضمے کو بہتر بنانے اور نظام انہضام کو ہموار رکھنے میں حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔
10۔ پپیتے کا رس
پپیتا پپین سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ایک انزائم ہے جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پپیتے کا جوس باقاعدگی سے پینے سے اپھارہ، بدہضمی اور قبض کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔