کرتارپورراہداری : پاکستان اوربھارت کے درمیان معاملات طے پاگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپورراہداری پرپاکستان اوربھارت کے درمیان معاملات طے پاگئے
کرتارپورراہداری پرپاکستان اوربھارت کے درمیان معاملات طے پاگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان  کرتارپورراہداری پرتکنیکی معاملات طے پاگئے۔ نومبرمیں راہداری کھول دی جائے گی  جس کے بعد  سکھ یاتری بذریعہ سڑک پاکستان آئیں گے اس حوالے برج تیارہوچکا ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر   فیصل کا کہناہے کہ بھارتی حکام کوآئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان مدعوکیاگیا ہے، بھارتی حکام نے ڈوزیئردیاتھا جس کاجواب دیاگیا ہے،اب بھارت کو اپنےموقف میں لچک دکھانی ہوگی،ڈوزیئرکی تفصیل ابھی نہیں بتاسکتا ،5ہزارسکھ یاتری پاکستان آسکتےہیں  تا ہم مزیدیاتریوں کے لیے بھی تیارہیں ۔ 

ڈاکٹرفیصل کاکہناتھا کہ  وزیراعظم نے بھارتی سکھ یاتریوں کےلئے اقدام اٹھایا ہے۔ راہداری منصوبے پر 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔  معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پر امید ہیں، کرتار پورآنے والے سکھ یاتریوں کو کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے مذاکرات میں بھارت نے مطالبہ کیا تھا کہ خصوصی مواقع پر 10 ہزار یاتریوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دی جائے، پاکستان نے یاتریوں کو گروپس یا انفرادی طور پر پیدل کرتار پور آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا۔

کرتار پور راہداری کا افتتاح 11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا، مذکورہ تقریب سکھ برادری کے بانی بابا گرو نانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔

Related Posts