اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج پارٹی ترجمانوں اوررہنماؤں کااجلاس ہوا اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کے بیانات پر کوئی ردعمل نہ دیاجائے۔
اجلاس کےدوران شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جس پر معاون خصوصی احستاب شہزاداکبرنے وزیراعظم سمیت تمام شرکاء کو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی ،جس پر وزیراعظم نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوااس لیے ہم احتساب سے کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
اجلاس میں ملک کی توانائی کی تازہ صورتحال بھی زیربحث آئی اور ملک میں گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، جس پر وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم کوبریفنگ دی جبکہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی اعدادو شمار پر اعتماد میں لیا اور بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کا ٹرینڈ دیکھنے میں آئے گا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں اتنی گیس بھی نہیں کہ لوگ گھروں میں کھانابناسکیں،شہبازشریف