وزارت مذہبی امور کی جانب سے محرم الحرام کےلئے ضابطہ اخلاق جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت مذہبی امور کا محرم الحرام کےلئے ضابطہ اخلاق جاری
وزارت مذہبی امورنے محرم الحرام کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ کہ انبیاء ، صحابہ کرام ،اہلبیت ، امہات المومنین اور اولیائے کرام کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام مکاتب فکرآپس میں محبت اور رواداری سے پیش آئیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزارت مذہبی امورنے  محرم الحرام کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ کہ انبیاء ، صحابہ کرام ،اہلبیت ، امہات المومنین اور اولیائے کرام کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے گا،تمام مکاتب فکرآپس میں  محبت  اور رواداری سے پیش آئیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اس موقع پرنور الحق قادری کا کہناتھا کہ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کےلئے پیمرا اور میڈیا اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے، میڈیا نفرت پھیلانے والے لوگوں کو موقع نہ دے،  اگر کوئی کسی کے اکابرین کےبارےمیں نامناسب بات کرے گا تو جواب میں پھول نہیں ملیں گے۔ علما ، ذاکرین اور مقررین اپنی تقریروں میں اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔

وزیر برائے مذہبی امورکاکہناتھا کہ  فرقہ واریت کشمیریوں کی کسی طرح مدد نہیں کرسکتی اس لئے فرقہ واریت سے گریز کیا جائے۔ دنیا بھر میں کشمیر کےلئے آواز بلند کی جارہی ہے، بھارت میں بھی مظلوم کشمیریوں کےلئے آواز اٹھ رہی ہے۔ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کو آزاد کرا سکتا ہے۔ مختلف فرقوں میں بٹنے کی بجائے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔

Related Posts