بھارت کی چاند پراترنے کی کوشش ایک بارپھرناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی چاند پراترنے کی کوشش ایک بارپھرناکام
بھارت کاچاندپراترنے کاخلائی مشن چندریان 2 بھی ناکامی سے دوچارہوگیا،اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 کروڑپاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔

بھارت کاچاندپراترنے کاخلائی مشن چندریان 2 بھی ناکامی سے دوچارہوگیا،اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 کروڑپاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔

بھارتی خلائی ادارے اسروکےمطابق چندریان 2چاند پرلینڈکرنے جارہاتھا سطح سے 2.1کلومیٹرکےفاصلے پراس کارابطہ زمین سے منقطع ہوگیااس کے بعد سے اب تک چندریا ن 2 کی کوئی خبر نہیں  چنانچہ کہا یہ جارہاہے کہ یہ مشن بھی ناکام ہوچکاہے ۔

چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں تھے تاہم ان سےیہ ناکامی برداشت نہ ہوئیاور وہ فوراًوہاں سے روانہ ہوگئے۔

 

چندریان 2کو22جولائی کولانچ کیاگیاتھا  اور ایک ماہ بعد 20 اگست کو یہ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔سائنسدانوں کاکہناتھا کہ اگرسب ٹھیک رہاتوجہازچاندپرلینڈکرجائے گاورنہ چاندکی سطح سے ٹکراکرتباہ ہوجائےگا۔

 اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جب کہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں، مشن کی کامیابی کی صورت میں بھارت چاندکی سطح پرلینڈکرنےوالاچوتھاملک بن جاتا۔

چندریان 2 مشن کا مقصد، چاند کے اس حصے پر اُتر کر وہاں کا جائزہ لینا تھا جو زمین سے مخالف سمت میں ہے اور ہمیں دکھائی نہیں دیتا ، چاند کے مدار میں گردش کرنے والے حصے کی زندگی ایک سال کی تھی جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے والا تھااس کے علاوہ پانی  اور معدنیات کی تلاش کا کام کرنے والا تھا جبکہ چاند پر آنے والے زلزلے کے بارے میں بھی تحقیق کی جانی تھی۔

چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر بھارتیوں کو خوب آڑتے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ جوکام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، اب صبرکرو اورسونےکی کوشش کرو۔

Related Posts