الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ
پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کافیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک بار پھر ارکان پارلیمنٹ کو31 دسمبر سے پہلے اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمانی اوراراکین صوبائی اسمبلی کو یاددہانی کا نوٹس بھیج دیا ہے جس میں سالانہ  گوشوارے جمع کرانے کے معاملے پر ایک بارپھر یاد دہانی کرائی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے کہا پارلیمنٹیرینز   31 دسمبرسے پہلے سالانہ گوشوارےجمع کرائیں، نوٹس میں کہا گیا کہ تمام اراکین بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ غلط تفصیلات دینے والے پارلیمانی اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ گوشوارے نہ جمع کرنے والے پارلیمنٹرینز کے نام شائع ہوں گے اور پارلیمنٹرین کو مزید 15 روز میں اثاثے جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسےحلقوں کا انتخابی موادضائع ہوگا جن کےمعاملات الیکشن ٹربیونل یاعدالت زیرالتوانہ ہوں ، غیر متنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز،کاؤنٹرفائلز،فارمزضائع کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو اس  ضمن میں ہدایات بھجوا دیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Related Posts