سابق صدر آصف زرداری طبعیت ناسازی کے سبب پمزاسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari plea
سابق صدر آصف زرداری طبعیت ناسازی کے سبب پمزاسپتال منتقل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کواحتساب عدالت کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سےپمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے پمز اسپتال کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، جس کی روشنی میں جیل حکام نے آصف زرداری کو احتساب عدالت سے اسپتال منتقلی کے لیے انتظامیہ کو خط لکھا تھا،ضلعی انتظامیہ نے پمز اسپتال کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو پمز اسپتال میں عدالتی ہدایات کے مطابق تمام طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں،میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر عامر شاہ اور ڈاکٹر ذوالفقار غوری شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کر لیا ہےاور آصف زرداری کو زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

سابق صدر کا بلڈپریشر، شوگر ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔ سابق صدر کا فشار خون یعنی بلڈ پریشر نارمل جبکہ بلڈ شوگرمقررہ معیار سے کم ہے جبکہ آصف زرداری کے ایکسرے، ای سی جی ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں اس کے علاوہ طبی تجزیے کے لئے خون اور پیشاب کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع

دوسری جانب میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے دونوں کو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Related Posts