شوبز سمیت تمام شعبوں میں خواتین کے اسکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے ، اداکارہ نور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women's scandals

لاہور:معروف اداکارہ نور نے کہا ہے کہ کسی کی ذات پر تنقید کرنے سے پہلے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔

شوبز سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کے اسکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے جبکہ مردوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔

نور نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دوہرا معیار سرائیت کر چکا ہے جو منفی رجحان ہے اور اسے ہم کوئی برائی نہیں سمجھتے۔

مزید پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے رب سے ہدایت مانگنی چاہیے اور وہ ذات کسی وقت بھی ہدایت دے سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالنے کا حکم ہے لیکن ہم جب تک دوسرے کی خامیاں تلاش کر کے انہیں ہر جگہ پھیلا نہ لیں ہمیں سکون ہی نہیں ملتا۔

Related Posts