ویمن کرکٹر غلام فاطمہ کے شین وارن اسٹائل کے چرچے، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women cricketer Ghulam Fatima's video goes viral

کراچی:ویمن کرکٹر غلام فاطمہ کے شین وارن اسٹائل کے چرچے ،ابھرتی ہوئی نوجوان لیگ اسپنر غلام فاطمہ نے کرکٹ شائقین کو شین وارن کی یاد دلادی۔

شائقین کرکٹ کو 2005 میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا وہ شاندار لمحہ تو یاد ہوگا جب شین وارن کی ایک شاندار گیند پر انگلش بیٹسمین آؤٹ ہوا تھا۔ایسی ہی ایک شاندار گیند گزشتہ دنوں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویمن کرکٹر غلام فاطمہ نے کروائی اور سامنے کھڑی بیٹرکو جادوئی انداز میں شین وارن کی طرح آؤٹ کر کے سب کو حیران کردیا۔

بعد ازاں ویمن کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں شین وارن اور اپنی گیند کا موازنہ کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔

مزید پڑھیں:رنگا رنگ میٹ گالا 2021 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل میمز

ٹوئٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے غلام فاطمہ کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ٹوئٹر پر موجود کرکٹ شائقین اس ویڈیو پر شین وارن کو ٹیگ کر کے ان کی رائے دریافت کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ اس شاندار گیند پر تو شین وارن کو بھی فخر ہونا چاہیے۔

Related Posts