اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا انوار الحق،مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمّت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ؐ اور توہین مذہب انتہاء سنگین جرم ہے،لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں۔
وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، انسداد توہین رسالتؐ سمیت دیگر قوانین کا نفاذ اور عدل و انصاف کا مثالی نظام اس قسم کے واقعات کی روک تھام کا واحد ذریعہ ہے۔
مزید پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ کی تحقیق کے بغیر میڈیا کسی گروہ کو ذمہ دار نہ ٹھہرائے : مفتی منیب الرحمن