دبئی: سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ کی فاتح بن سکتی ہے، پاکستان روایتی حریف بھارت کو سپر فور مرحلے میں شکست دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف شاندار فتح سے بھی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اب سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر بھارت سے مقابلے میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کے اَن فٹ ہونے سے زیادہ اثر نہیں پڑا، یہ بھی اچھا ہوا کہ بینچ پر بیٹھے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آگئے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی بہتر ہے، بھارت کے خلاف لیگ میچ میں پاکستان نے بہترین مقابلہ کیا جس سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا، دھانی کی جگہ حسن علی کو ٹیم شامل کئے جانے کا امکان