ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر تجویز محفوظ کر لی۔وزیرِ قانون

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Law minister opposes public hanging of child abusers as against Islamic teachings, Constitution

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر تجویز محفوظ کر لی جبکہ ذیلی کمیٹی وفاقی کابینہ کو تجویز تو دے سکتی ہے، فیصلہ نہیں کرسکتی۔ 

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےپر گفت و شنید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور جے یو آئی ڈیڈ لاک: چوہدری برادران  کا حافظ حسین احمد سے رابطہ

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ مجموعی طور پر 3 اجلاس ہوئے جن کے دوران مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے فیصلہ جلد سے جلد متوقع ہے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی تجویز پر فیصلہ کرنے کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کو ہے اور وفاقی کابینہ ہماری تجویز پر فیصلہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی کہ نواز شریف ملک سے باہر جائیں گے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دی گئی تجویز پر فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ یہ اختیار بھی رکھتی ہے کہ وفاقی وزراء کی باہمی مشاورت سے کوئی ترمیم قبول کرے جبکہ کمیٹی اجلاس کے دوران کی جانے والی گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر قانون فروغ نسیم کی صدارت میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کی۔ گزشتہ روز صبح 10 بجے سے جاری اجلاس میں قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیر قانون کی صدارت میںنواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر اہم اجلاس

Related Posts