بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساؤراو گنگولی نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں جس پر بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا کہ ساؤراو گنگولی کو سالگرہ کی بہت مبارکباد دیتا ہوں جبکہ ساؤراو گنگولی کھیل کے دوران پلکیں نہیں جھپکاتے تھے۔
بیٹسمین وریندر سہواگ نے کہا کہ وہ واحد وقت جب گنگولی اپنی آنکھیں جھپکالیا کرتے تھے وہ اُس وقت آیا کرتا تھا جب وہ اسپنرز کو چھکا ماردیتے تھے اور ان کی نظریں بال کا پیچھا کرنے لگتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ساؤراو گنگولی کو میں نے کبھی پلکیں جھپکاتےنہیں دیکھا۔ میرے ابتدائی دنوں میں گنگولی نے میری مدد کی جس کیلئے میں ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔
Dada ko Janamdin ki bahut badhai.
The only time he blinked his eye was when dancing down the track while hitting spinners for a 6, varna never. Eternally grateful for his support in initial days. #HappyBirthdayDada pic.twitter.com/U7k0Q9paJI— Virender Sehwag (@virendersehwag) July 8, 2020