ممبئی: بھارتی اداکار ورن دھون نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں، ورن دھون نے اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے 2012ء میں بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم جمائے تھے، جسے 11 سال ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ورن دھون نے اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے کیرئیر کا آغاز ساتھی فنکار سدھارتھ ملہوترا کے ہمراہ ایک چاکلیٹی ہیرو کے طور پر کیا جس میں ان کے والد ڈیوڈ دھون کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی کامیڈین کرشنا کپل شرما شو میں واپسی کیلئے تیار
اداکار ورن دھون نے اپنی 36ویں سالگرہ قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ منائی جس میں ان کی شریکِ حیات نتاشا دلال بھی شامل تھیں۔
نتاشا کے ہمراہ اپنی شادی کے متعلق ورن دھون نے کہا کہ ہماری شادی شدہ زندگی کے متعلق تمام چیزوں کے متعلق سوچنے سمجھنے کا معاملہ میں نے شریکِ حیات پر چھوڑ رکھا ہے، اپنے آپ پر نہیں۔
فلم فیئر کے ہمراہ اپنے ایک انٹرویو کے دوران گزشتہ برس ورن دھون کا کہنا تھا کہ ہمارا آپس کا رشتہ بہت اچھا اور بہت شگفتہ ہے۔ ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ میں نے شادی کر لی ہے۔
ورن دھون نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شادی سے پہلے کی میل ملاقات ہی جاری و ساری ہے۔ یہ سب کچھ بہت نیا اور بہت حوصلہ افزاء ہے۔ میرا اپنا گھر ہے جہاں میں اپنی اہلیہ اور کتے کے ساتھ رہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں یہ بڑی تبدیلی ہے۔ میرے والدین میرے فلیٹ کے اوپر والے حصے میں رہتے ہیں۔ یہ ضرور ہے کہ میں پہلے سے زیادہ ذمہ دار ہوگیا ہوں۔ محسوس ہوتا ہے کہ آئندہ بھی ایسی ہی صورتحال ہوگی۔