واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے قریباً دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اور امریکا اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
امریکا نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر بھی پاکستان کو بھی بہت سراہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) پروگرام پاکستان کے لیے تقریبا دو بلین ڈالر امریکی سیکیورٹی امداد کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔
جنوری 2018 میں پاکستان کے لیے امریکی سیکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔ امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوؤں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کوسہ ملکی ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کردیا