نائن الیون کی 20ویں برسی، امریکا کا عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائن الیون کی 20ویں برسی، امریکا کا عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا پیغام
نائن الیون کی 20ویں برسی، امریکا کا عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا پیغام

نیو یارک: امریکی حکومت نے افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعد نائن الیون کی 20ویں برسی  کے موقعے پر عالمی برادری کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کا پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں نائن الیون کی 20ویں برسی کے موقعے پر 2001 میں دہشت گردی سے ہلاک ہونے والے افراد نے آنسوؤں اور سسکیوں کے ساتھ اپنے پیاروں کو یاد کیا۔ اس دوران القاعدہ کے حملوں سے ہلاک 3 ہزار افراد کے نام بھی لیے گئے۔

امریکی تاریخ میں دہشت گردی کے بد ترین واقعے کی یاد تازہ کی گئی۔ برسی کی تقریب میں لواحقین نے اپنے ہلاک ہو جانے والے عزیزوں سے محبت کا اظہار کیا۔ نائن الیون سے متعلق خاص تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدور بل کلنٹن اور اوباما بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکہ میں قائم ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی بلند و بالا عمارات پر دہشت گردوں کے حملے کو 20 برس مکمل ہو گئے جبکہ 2001 میں 11 ستمبر کے روز ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردوں نے 2 حملے کیے۔

سن 2001ء میں صبح کے وقت ایک مسافر بردار بوئنگ طیارہ امریکی شہر نیویارک میں قائم ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے 1 ٹاور سے جبکہ دوسرا اِسی خودکش حملے کے 18 منٹ بعد دوسرے ٹاور سے جا ٹکرایا۔ اس کے ہی 1 گھنٹے بعد امریکی محکمۂ دفاع (پنٹا گون) پر ایک جہاز گرایا گیا جس سے پنٹا گون میں جزوی تباہی ہوئی۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو 20 برس مکمل

Related Posts