کوہستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس نالے میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق، 2 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس نالے میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کوہستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس نالے میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق، 2 زخمی

اپر کوہستان کی تحصیل کندیا میں 31 مسافروں  کو لے کر جانے والی گاڑی پُل ٹوٹ جانے کے باعث نالے میں جا گری جس سے  26 افراد جاں بحق  اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

 مسافر وین ڈاٹسن  ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان کے علاقے باڑیگوگاں سے کمیلہ کی طرف جا رہی تھی۔بس گہرے برساتی نالے میں گرنے سے 31 افراد بہہ گئے۔چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کے مطابق  کندیا کے علاقے بگڑو میں اس خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں مدد کے لیے موقعے پر پہنچیں اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی، چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

دوسری جانب مقامی افراد نے حادثہ ہوتے ہی زندگیاں بچانے کا کام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کردیا اور 5 افراد کو بچایا گیا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے باقی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔حادثے کے بعد پورے ضلعے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔اب تک 8 سے زائد افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور باقی کی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او کوہستان راجہ عبدالصبور کے مطابق حادثہ دُور افتادہ پہاڑی علاقے میں لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ علاقے تک زمینی راستوں کے ذریعے رسائی آسان نہیں، اس لیے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ آج جائے حادثہ پہنچیں گے جس کے لیے ہیلی پیڈ تیار کیا جارہا ہے۔ 

اس سے قبل گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سڑک پر ہونے والے حادثے کرمانگ کے علاقے میں  ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص گرد آلود سڑک پر گراخ نالہ سے اسکردو کی طرف جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ مخالف سمت سے آنے والی کار اس کی بائیک سے ٹکرائی جس کی وجہ بریک فیل بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں حادثے سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے

Related Posts