امریکا کاپاک بھارت جنگ بندی کا بھرپور خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India-Pakistan ceasefire

واشنگٹن :امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں متنازعہ سرحد پر جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جنوبی ایشیاء میں زیادہ سے زیادہ امن اور استحکام کی سمت ایک مثبت اقدام ہے جو ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہم دونوں ممالک کو اس پیشرفت پر قائم رہتے ہوئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارتی فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جس کے دوران بنیادی مسائل اور خدشات کے حل پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کیلئے پاکستان اور بھارت کا معاہدہ اور خطے کا امن و استحکام

آئی ایس پی آر بیان کے مطابق دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی باہمی گفتگو کے دوران ایل او سی (لائن آف کنٹرول) اور دیگر سیکٹرز کی صورتحال پر اچھے اور خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ خطے میں پائیدار قیامِ امن کیلئے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز نے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

باہمی گفتگو کے دوران نقصِ امن اور تشدد کے مسائل اور خدشات حل کرنے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاک بھارت معاہدوں، سمجھوتوں اور لائن آف کنٹرول سمیت دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی پر 24 اور 25 فروری کی درمیانی شب سے سختی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا۔

Related Posts