جنگ بندی کا معاہدہ پاک بھارت امن کی راہ ہموار کریگا، اقوام متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UNSG encouraged Pakistan India ceasefire decision

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے پاکستان اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرجنگ ​​بندی سے متعلق فیصلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ پاک بھارت امن کی راہ ہموار کریگا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجرک نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے پر پاکستان اور بھارت کی عسکری قیادت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ افزاء اقدام ہے،ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلہ مزید بات چیت کا موقع فراہم کرے گا ۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جنوبی ایشیاء میں زیادہ سے زیادہ امن اور استحکام کی سمت ایک مثبت اقدام ہے جو ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہم دونوں ممالک کو اس پیشرفت پر قائم رہتے ہوئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: جنگ بندی کیلئے پاکستان اور بھارت کا معاہدہ اور خطے کا امن و استحکام

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے جو یکطرفہ اقدامات کیے، ان کے برعکس سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاک بھارت سیز فائر معاہدہ 2003ء سب سے مؤثر ثابت ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو مسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔ یہ پیشرفت مثبت ہے جس پر بھارتی حکومت کو نیک نیتی سے عمل کرنا ہوگا۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں سیزفائر پر کیا پیشرفت ہوگی۔

Related Posts