نیو یارک: اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید بارشوں سے بے گھر افراد کی تعداد اور مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ سیلابی صورتحال بد سے بد ترین ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونائٹیڈ نیشنز ہائی کمشنر فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں پاکستان میں مزید بارشوں سے سیلاب کی ابتر صورتحال بد ترین ہوجانے کا خدشہ ہے۔سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔
روس کا شمالی کوریا سے گولہ بارود خریدنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہوجانے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ یو این ایچ سی کا کہنا ہے کہ مزید بارشوں اور سیلاب سے مزید شہری گھر کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔
آج سے 4 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کیلئے متحرک ہے۔
The @UN is mobilizing to support local communities in areas devastated by the floods in Pakistan.
I will travel to the country next week to express my solidarity with those affected by this unprecedented climate catastrophe. https://t.co/VQhb4XWul6
— António Guterres (@antonioguterres) September 3, 2022