کسی کو دینی مدارس کی حریت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے: کنونشن اعلامیہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی کو دینی مدارس کی حریت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے: کنونشن اعلامیہ
کسی کو دینی مدارس کی حریت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے: کنونشن اعلامیہ

اسلام : کسی کو دینی مدارس کی حریت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے، آزاد دینی مدارس اس خطے کی دینی بہاروں کے امین ہیں ان کی حیثیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، صرف دو اساتذہ کی تنخواہوں کا جھانسہ دے کر مدارس کی آزادی کا سودا نہیں کیا جا سکتا۔ مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ وفاق المدارس دینی مدارس کی بقاء اور آزادی کا ضامن ہے ہر طرح کے حالات میں وفاق المدارس سے وابستہ رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا قاضی عبدالرشید ناظم وفاق المدارس پنجاب، مولانا مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اعجاز، مولانا عبدالمالک توحیدی، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا سید عدنان علی شاہ، مفتی عبدالعزیز قاسمی، مولانا فضل الرحمن ، مولانا ھدایت اللہ ، مفتی ابراہیم عزیز، مولانا قاضی غلام سرور، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی طاہر سلیم اور دیگر نے وفاق المدارس العربیہ کے زیرِ اہتمام مدرسہ حسنین کریمین جامع مسجد دومیل سیداں مظفرآباد میں منعقدہ “تربیتی کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے دینی مدارس کا دینی تعلیم کے فروغ،دینی اقدار و روایات کے تحفظ اور لوگوں کی اصلاح کے حوالے سے کردار قابل تحسین اور آب زر سے لکھنے کے قابل ہے- مقررین نے کہا کہ اس خطے کے دینی مدارس کی سب سے بڑی خاصیت یہ یے کہ یہ مکمل آزادی اور خودمختاری کے ساتھ حقیقی دین سیکھنے سکھانے میں مصروف ہیں اور کسی کی ڈکٹیشن اور سرکاری امداد قبول نہیں کرتے-

انہوں نے کہا کہ صرف دو اساتذہ کی معمولی تنخواہوں کا جھانسہ دے کر مدارس کی آزادی کا سودا نہیں کیا جا سکتا- انہوں نے کہا کہ مدارس دشمن پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکامی سے دو چار ہوں گے-مقررین نے دینی مدارس کے نئے بورڈز کے عنوان سے مدارس کی اجتماعیت اور خود مختاری کو ختم کرنے کی کوششوں پر کڑی تنقید کی ۔وفاق المدارس کے کنونشن کے دوران تمام شرکاء نے وفاق المدارس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وفاق المدارس کو دینی مدارس کی بقاء اور آزادی کا ضامن قرار دیا اور ہر طرح کے حالات میں اکابر اور وفاق المدارس سے وابستگی کا عہد کیا۔

اس تربیتی کنونشن وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ تمام مدارس کے ذمہ دار حضرات نے شرکت فرمائی خصوصا مولانا انوارالحق قاسمی، مولانا افضل خان،مفتی خطیب الرحمن ،مفتی غلام رسول نقشبندی ،مولانا فرید ،مولانا عبد الماجد ،مفتی عبد القدیر ، مولانا عبدالوحید ،مولانا فضل وھاب ،مولانا جمیل جامی، مولانا عبد الوحید مراد،مفتی اختر ،مولانا یونس شاکر ، مولانا محمد فیاض ،مولانا اعجاز اشرفی ، محترم سمندر خان ،مولانا منظور ، مولانا نذرالدین ،مولانا حزب الحق ،مولانا شیخ الطاف ، مفتی ساجد تبسم ،مولانا ضیاء الحق،مولاناظہیر عباسی،مفتی اشفاق و دیگر حضرات نے شرکت فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں : فنڈز دینے کے لیے سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts