موٹر سائیکل چرانے والے دو ملزمان کراچی سے گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر سائیکل چرانے والے دو ملزمان کراچی سے گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
موٹر سائیکل چرانے والے دو ملزمان کراچی سے گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی کے علاقے سولجر بازار سے دو ملزمان کو موٹر سائیکل چرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق ناصر اور جاوید نامی دونوں ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سےکراچی کے علاقے پریڈی سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک عدد پستول برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقعے پر جاں بحق

پولیس کے مطابق کراچی کے آرٹلری میدان، سولجر بازار اور آرام باغ تھانوں میں ملزمان پر مختلف دفعا ت کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ملزمان سے برآمد کیا گیا سامان بشمول موٹر سائیکل اور پستول کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ برآمدہ منشیات کو کیمیکل معائنے کی غرض سے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے ذریعے بہت سے اہم انکشافات کی توقع ہے جس کے بعد انہیں متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے شیر خوار بچی پر ظالمانہ تشدد کرنے والے سفاک باپ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تحقیقات کا فیصلہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں وائرل سفاک باپ کی ویڈیو میں واضح طور پر ایک باپ کو اپنی بچی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے خلاف سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے عوام میں واضح غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکام کا شیر خوار بچی پر تشدد کرنے والے سفاک فلسطینی باپ کی تحقیقات کا حکم

 

Related Posts