کراچی:ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہاہے کہ آرام باغ کے قریب پاک فوج کے میجر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے جو ڈیلی ویج پر کے پی ٹی میں کام کرتے تھے۔
کراچی میں ڈی آئی جی عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں فائرنگ کے دوران میجر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتا رکرلیاہے۔انہوں نے بتایاگرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو اسلحہ بھی لیاری گینگ وار کے کارندوں سے لیتے تھے۔
گرفتار دونوں ملزمان ڈیلی ویج پر کے پی ٹی میں کام کرتے ہیں جن کا جیو فینسنگ سے ریکارڈ حاصل کیا۔ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ انہوں نے فائرنگ کے بعد نالے میں پھینک دیا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ ملزمان کو سائٹ سپر ہائی وے سے گرفتارکیاگیا ہے جن کی گرفتاری میں ایس ایچ او فیروزآباد اورنگ زیب خٹک نے انتھک محنت سے شامل ہے جنہوں نے کیس کو حل کیا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائیں۔
مزید پڑھیں: حکومت نے اسلام آباد میں 2 ماہ تک ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی لگا دی