ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کوسہ ملکی ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan turkey malaysia channel
ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کوسہ ملکی ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کردیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملائیشیا ہونے والے سمٹ میں شرکت نہ کرنے پرترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کو سہ ملکی ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کردیا۔

کوالالمپورسمٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکی اور ملایٔشیا کے علاوہ قطر مل کر چینل بنائیں گے،خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بعدکوالالمپورسمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی ۔

پاکستان نے کوالالمپورسمٹ میں شرکت کرنا تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدوراور رہنما شریک ہوئے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی اطلاعات تھیں عمران خان نے سوئزر لینڈ میں مہاجرین کے لیے ہونے والےسمٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پراعتماد میں لیا ہے۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم کی کوالالمپور سمٹ میں شرکت منسوخ ہونے پر خیر سگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری خواہش تھی عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرسکتے۔

مزید پڑھیں: خواہش تھی وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرسکتے۔ترک صدر

واضح رہے کہ رواں سال ستمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی تھی جس میں تینوں ممالک بے بی بی سی طرز پر انگریزی چینل بنانے پر اتفاق کیاتھا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو ‘اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ‘اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔

Related Posts