واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے شورش زدہ یا جنگ بندی کے علاقوں میں ہمارے فوجی موجود نہیں ہیں جبکہ وہاں موجود پیٹرول کے ذخائر کو ہم نے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے شورش زدہ یا جنگ بندی کے علاقوں میں ہمارے فوجی موجود نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی اور امریکا کے مابین معاہدے کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں کرد اور ترکی دونوں جنگ بندی چاہتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اس پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ شام کے شورش زدہ یا جنگ بندی کے علاقوں میں ہمارے فوجی موجود نہیں ہیں جبکہ وہاں موجود پیٹرول کے ذخائر کو ہم نے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔
“The ceasefire is holding up very nicely. There are some minor skirmishes that have ended quickly. New areas being resettled with Kurds. U.S. soldiers are not in combat or ceasefire zone. We have secured the Oil.” Mark Esper, Secretary of Defense. Ending endless wars!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 20, 2019