کراچی:شہرقائد کے علاقے ڈیفنس میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا،نارتھ کراچی میں ناکام عاشق نے محبوبہ کو منگنی والے روز چھری مار کر زخمی کردیا، ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔
ڈیفنس فیز6اتحاد روڈ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد کو کچل دیا۔حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہوگیا ۔جاں بحق و زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت28سالہ رانی زوجہ نامعلوم جبکہ زخمی کی شناخت 32سالہ فیصل ولد رب نواز کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ناکام عاشق نے محبوبہ کو منگنی والے روز چھری مار کر زخمی کردیا مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ڈاکوؤں نے اسکول کے گارڈ اور شہری کو گولیاں ماردیں، کورنگی میں ویٹر قتل