لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہورمیں انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔
سیاسی رہنما روبینہ جمیل اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان نے مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے پر دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
انسداددہشت گردی کے عدالت نے شاہ بانو گورچانی، صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، سید فیصل اختر کی ضمانت منظور کرلی۔ اس کے علاوہ ملزم قاسم، علی حسن، مبین قادری کی بھی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔
مزید پڑھیں:تاریخ نہیں بدلی، نواز شریف 21اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے۔رانا ثناء اللہ
انسداددہشت گردی کی عدالت نے تمام ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ انسداددہشت گردی نے خدیجہ شاہ سمیت 39 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔