ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرسی ویو پر نجی ریسٹورنٹ سیل کردیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرسی ویو پر موجودریسٹورنٹ سیل کردیاگیا
ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرسی ویو پر موجودریسٹورنٹ سیل کردیاگیا

کراچی: شہر قائد سمیت ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس کے باوجود عوام کی جانب سے ایس او پیز کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سی ویو کے علاقے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سخت ہدایات پر ضلع جنوبی میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں، اس کے باوجود شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سیول لائن کی جانب سے سی ویو کے علاقے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ولید بیگ نے کارروائی کرتے ہوئے کلاک ٹاور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ریسٹورنٹ کو انڈور ڈائننگ کرنے پر سیل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھرنے اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوا لی

Related Posts