لاہور:صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے علاج معالجہ میں سیاست کا الزام انتہائی بھونڈا اور حقیقت سے دور ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“ بنا رکھا ہے،پاکستان سے جھوٹ بول کر فرار ہونے والوں کو لندن میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بصارت سے محروم مولانا فضل الرحمان کو ای وی ایم مشین سمجھ نہیں آئے گی،دنیا الیکٹرانک ووٹنگ پر شفٹ ہو چکی اپوزیشن ملک کو دقیانوسی طرز پر رکھنا چاہتے ہیں۔
پی ڈی ایم کو ایک دفعہ پھر آنے والی موسمی سیاسی حس جلد ختم ہو جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ساون کے اندھے کو ہرا ہی سوجھتا ہے کے مصداق پی ڈی ایم کو انتخابی شکست دھاندلی نظر آتی ہے۔
مزید پڑھیں: تاجر برادری نے غیر مقبول فیصلوں کے باوجود ہمارا ساتھ دیا،ناصر حسین شاہ