لاہور میں گونگی لڑکی کیساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں گونگی لڑکی کیساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا
لاہور میں گونگی لڑکی کیساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور: گزشتہ روز لاہور کے علاقے شیراکوٹ تھانے کی حدود میں 14 سالہ گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو رات گئے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان سجاد اور تنویرعرف تنا کو سگیاں سے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دارہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے زیادتی کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔

چوہدری پرویز الہی نے پولیس کو ہدیت دی تھی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حق دار ہیں، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

درندہ صفت شخص نے 14 سالہ گونگی بہری لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اُن کا کہنا تھا کہ بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کیس پر ہونے والی پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی لاہور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

Related Posts