معروف اداکارمنو ج مانچو نے اپنی اہلیہ پراناتھی ریڈی سے علیحدگی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Manchu manoj Kumar
معروف اداکارمنو ج مانچو نے اپنی اہلیہ پراناتھی ریڈی سے علیحدگی کا اعلان

ممبئی :تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکارمنو ج مانچو نے اپنی اہلیہ ’’ پراناتھی ریڈی ‘‘ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ، کچھ عرصہ سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کر دی ہے تاہم اب اداکار نے خود اس کا اعلان کر دیاہے۔

بھارتی اداکار نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت بھاری دل سے اپنی ذاتی زندگی میں ہونے والے کچھ بدلائو کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتاہوں ، میر ی اہلیہ سے طلاق ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ تکلیف سے گزرے ہیں اور سوچ بچار کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہمیں علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔منوج مانچو نے لوگوں سے پرائیوسی کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پریشانیوں کے باعث اپنے کیریئر پر بھی توجہ نہیں دے پا رہے تھے لیکن میرے دوست ، فیملی اور مداح اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہوئے۔یاد رہے کہ منوج نے 2015 میں شادی کی تھی۔

Related Posts