پاکستان اور ایران خطے کے مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر متفق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تہران: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مل کر خطے کے درینہ مسائل کے حل کے لیے پرخلوص کوشیں کرسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے قائدین کے مابین ملاقاتیں اور اہم معلومات کی شیئرنگ خطے میں خطرات کو ختم کرنے کےلیے معاون ہوگی۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے مابین خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران کو حد سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور خلیج فارس میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

Related Posts