نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، بھارت ورلڈ کپ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، بھارت ورلڈ کپ سے باہر
نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، بھارت ورلڈ کپ سے باہر

ابو ظہبی: بھارت کے ارمان پورے نہ ہوسکے، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، مقررہ 20اوورز میں 124رنز بنائے، جبکہ نیوزی لینڈ 125 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں با آسانی مکمل کرکے گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ قبل گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی نے 2، ایش سودی،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، شاہد آفریدی

اب پاکستان کا سیمی فائنل سے مقابلہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا سیمی فائنل میں مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، واضح رہے کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے پاس صرف ایک سال کے لئے آئے گی۔

Related Posts