لاہور:خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں ایک ہی طرح کا کام کر کے یکسانیت کا شکار نہیں ہونا چاہتی ، ابھی میرا بڑا طویل کیرئیر ہے اس لئے اسے پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں ۔
نیلم منیر نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی انسان کی زندگی کا حصہ ہے۔ کامیابی ملنے پر آپ کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے جبکہ ناکامی سے مایوس اور دلبرداشتہ ہونے کی بجائے اپنااحتساب کر کے غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں :اداکارہ ماہرہ خان کے لیے ایک اور اعزاز، انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی