کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے عالمی قوتوں سے شکوہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ”اومی کرون“ کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کی وزرات خارجہ نے کئی ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ ہمیں سزا دینے کے مترادف ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شاندار سائنس کو سزا نہیں دینی چاہیے لیکن ہمیں کورونا کی نئی قسم کا فوری پتا لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقا کی وزارت خارجہ نے شکوہ کیا کہ کورونا کی کئی نئی اقسام دنیا کے دیگر حصوں میں دریافت ہوئیں لیکن کسی بھی ایک ملک سے برتاؤ نہیں کیا گیا جیسا جنوبی اقریقا کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ‘اومی کرون: کورونا وائرس کا نیاجنوبی افریقی ویرینٹ کیا ہےاور کتناخطرناک ہے؟