اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کا الزام، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقات کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کا الزام، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقات کریں گے
اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کا الزام، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقات کریں گے

لاہور: منی لانڈرنگ کے کیس میں اداکارہ صوفیا مرزا کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کریں گے۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر اور سب انسپکٹر بھی تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔گزشتہ روز  چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی کو منی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات معلوم کرکے رپورٹ جلد مرتب کرنے کا حکم  دے دیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف براڈکاسٹر ثریا شہاب کا الزائمر کے باعث انتقال، اسلام آباد میں سپردِ خاک

صوفیا مرزا پر الزام ہے کہ وہ ماڈل ایان علی کی طرح منی لانڈرنگ کرتی رہیں۔ ان کے خلاف نیب کو موصولہ خط کے مطابق صوفیا مرز اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرنے، اغوا برائے تاوان، منی لانڈرنگ اور دیگر فراڈ کے معاملات میں ملوث ہیں۔اس سے پہلے ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے قبل متعدد اداکاراؤں سے ان کے رابطے کا انکشاف ہوا تھا جس کے باعث منی لانڈرنگ میں دیگر متعدد اداکاراؤں کے ملوث ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف  پاکستانی سنگر فرحان سعید نے گانا چوری ہونے پر بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کو ٹوئٹر پر خوب سنائیں۔ ٹوئٹر جنگ کے دوران انہوں نے اپنا گانا چوری ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ کسی نے مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا “ہاریا” بھیجا ہے جو میرے گانے “روئیاں” کی ہو بہو نقل ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ اپنے آپ کو آرٹسٹ کہلوانے کے لیے ان کے پاس صرف ساؤنڈ سافٹ وئیر ہے جس کے ذریعے وہ کسی اور کاکام چرا لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکار فرحان سعید کی گانا چوری ہونے پر بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ سے ٹوئٹر جنگ

Related Posts